پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، یوسف گیلانی

گیلانی

چیئرمین سینٹ یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

چیئرمین سینیٹ  یوسف رضا گیلانی کی اسپیکرسعودی شوریٰ کونسل سے  الریاض میں ملاقات ہوئی، ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی ۔

تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کوہمیشہ سعودی عرب کی دوستی پر فخر ہے، دونوں ممالک کی دوستی  وقت کے ساتھ  مزید پائیدار ہو گی، سعودی عرب پاکستان کو بڑی عزت کی نظر سے دیکھتا ہے۔

اسپیکر شوریٰ کونسل نے پرنس محمد بن سلمان کا پیغام دیا اور کہا کہ وہ پاکستان کے سفیر ہیں، فریقین شوریٰ کونسل کے صدر دفتر میں باضابطہ ملاقات کرینگے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں