چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوا۔
اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے قیام کیلئے ججز کے ناموں کی منظوری دی گئی،جسٹس کے کے آغاسندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔
وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں خلل پر نوٹس لے لیا
آئینی بینچ میں جسٹس سلیم جیسر، جسٹس عمر سیال، جسٹس یوسف علی سید شامل ہیں،جسٹس مبین لاکھو، جسٹس ذوالفقار علی سانگی اورجسٹس ثناء اکرم منہاس آئینی بینچ کا حصہ ہونگے۔
جسٹس ارباب علی ہکڑو اور جسٹس خادم حسین سومرو بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں،ججز سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں 2 ماہ کیلئے کام کریں گے۔