سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار ، گرفتار مظاہرین کو رکھا جائیگا

آئی نائن سب جیل

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا گیا ، اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے ، سب جیل بنانے کی منظوری وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے۔

پی ٹی آئی کا قافلہ منزل کیجانب رواں دواں، جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سب جیل بنانے کی منظوری اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر دی گئی ہے۔ حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں