پی ٹی آئی کی فائنل کال فلاپ ہوگئی ہے، عظمیٰ بخاری

Uzma Bukhari

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فائنل کال فلاپ ہو گئی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا قافلہ ابھی سو رہا ہے۔ اور ابھی تک پی ٹی آئی والوں کے دن کا آغاز نہیں ہوا۔ انقلاب لانے والے 11 بجے جاگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کہہ رہی تھیں کہ جلدی گاڑیوں میں بیٹھیں۔ کیا بشریٰ بی بی غیرسیاسی ہیں؟۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پولیس نے پورے پنجاب سے 80 افراد کو گرفتار کیا۔ اور جو کہتا ہے کہ آخری کال ہے نکلو اس کے قافلے میں 80 افراد نکلے ہیں۔ پی ٹی آئی کی فائنل کال فلاپ ہو گئی ہے اور پنجاب کے عوام نے پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو ریلیف دینے کی کوششوں مصروف ہیں۔ اور عوامی منصوبوں میں اور تیزی لائی جائے گی۔ کیا مارچ کرنے سے اڈیالہ جیل کے دروازے خود کھل جائیں گے؟ اور علمیہ خان کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں حب الوطن لوگ موجود ہیں، حکومت سے اتحاد ہماری مجبوری ہے، گورنر پنجاب

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کھنہ پل پر6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ امن اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کے متضاد ہیں جبکہ پنجاب اور لاہور میں کسی بھی جگہ قابل ذکر لوگ نظر نہیں آئے۔ تاہم خیبرپختونخوا سے کچھ لوگ جتھے کی صورت میں آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کنٹینر پر خطاب کے دوران 4 لوگ تھے۔ اور پی ٹی آئی رہنما کارکنوں کو نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔ جبکہ زرتاج گل کے ساتھ صرف ڈھائی سو لوگ باہر نکلے ہیں۔ گزشتہ روز پولیس وین کو بھی جلا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارا چنار اور کرم میں 80 افراد شہید ہوئے۔ لیکن خیبرپختونخوا حکومت کہاں ہے؟ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو صرف مارچ کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بیلا روسی وفد پاکستان پہنچا ہے اور بیلاروسی وفد میں سرمایہ کار بھی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں