کرم میں فریقین کے درمیان سیزفائر ہوگیا


خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قبائل کے درمیان 7 دن کیلئے سیزفائر پر اتفاق ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی جرگہ کرم سے واپس پشاور پہنچ گیا ہے۔

سنچریوں کی سنچری،ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ فریقین نے7 دن کیلئے سیزفائر پراتفاق کیا ہے،صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق فائرنگ راستے میں پہاڑوں کی طرف سے ہوئی اور فائرنگ کے بعد مقامی سطح پر دو گروپوں میں تنازع کھڑا ہوا، دونوں گروپ ایک دوسرے پر واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔

زمبابوے نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست دےدی

ان کا کہنا تھاکہ واقعے میں کوئی مقامی گروپ ملوث نہیں ہے، دہشتگرد تنظیم کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

قبل ازیں ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے ویڈیولنک سے شرکت کی،علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکرم میں پر امن اور پائیدار حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، کرم کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی کا اعلان

کوشش ہے اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں، قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تمام مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ مذاکرات ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں