بشری بی بی جب بھی بیان دیں پہلے ٹیم سے مشورہ کریں، فواد

Fawad Ch

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ بشری بی بی جب بھی بات کریں ٹیم سے مشورہ کریں تو بہتر ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پروگرام پاکستان ٹو نائٹ میں گفگتو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پوری توجہ اقتدار بچانے پر ہے،ان لوگوں کو پاکستان کی کوئی پرواہ  ہی نہیں۔

احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے والے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ مذاکرات سنجیدہ لوگوں سے کریں گے تو کامیاب ہوں گے، ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں کو بھی احساس ہے کہ ملک اس طرح نہیں چلتا، محسن نقوی سے مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے سیاسی اورعدالتی نظام کو تباہ کردیا، حکومت عوام سے خوفزدہ ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کے اعلان سے معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا ملکی مفاد میں ہے، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہرموقع پر بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا، بانی پی ٹی آئی کے سعودی ولی عہد سے اچھے تعلقات رہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں