خیبر پختونخوا کی جیلوں کی ریفارمز کیلئے ذیلی کمیٹی قائم

Prison

پشاور: خیبر پختونخوا کی جیلوں کی ریفارمز کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا کی جیلوں کی ریفارمز سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل ریفارمز اجلاس میں خیبر پختونخوا کی جیلوں کی ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کرتے ہوئے جسٹس اعجاز انور خان کو سربراہ مقرر کردیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کمیٹی کے ارکان میں جسٹس ریٹائرڈ قلندر علی خان، عائشہ بانو، فضل شکور، احمد کریم کنڈی کو شامل کیا گیا۔ کمیٹی مختلف جیلوں کا دورہ بھی کرے گی اور کارکردگی رپورٹ مرتب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی کا پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کااعلان

علاوہ ازیں چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس میں شہدا کرم کے لیے فاتحہ بھی کی گئی۔

دوسری جانب چیف جسٹس نے معمولی جرائم میں قید ایک ہزار 289 قیدیوں کی رہائی پر پشاور ہائیکورٹ کے اقدام کو سراہا۔ اور دہشتگردی کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی بہادری کی بھی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں