بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک اسلام آباد میں رہیں گے، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت میں عمل کروں گا، میرا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے جو وہ کہیں گے کروں گا، میں اور پی ٹی آئی کارکن ہر صورت میں ڈی چوک پر پہنچیں گے۔

تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے، راستے بند ہونے کے باوجود گزشتہ احتجاج میں بھی اسلام آباد پہنچے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے اور حکومت موٹروے اور شاہراہیں بند کرکے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں