لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند، کنٹینرز لگا دیے گئے

پی ٹی آئی لاہور

پی ٹی آئی کی جانب 24 نومبر کی احتجاجی کال کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔

لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے، بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیرئیر لگا کر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

موٹرویز آج رات 8بجے سے بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے بھی بند ہے، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں، لاہور رنگ بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔

جی ٹی روڈ کو جہلم کے مقام سے بند کیا گیا ہے، موٹرویز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے بند کی گئی ہیں، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر فعال ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں