چوتھے بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

تقریبات

چوتھے بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد الحمرا ہال میں کیا گیا۔

تقریب میں افغانستان، بنگلہ دیش،سری لنکا، ساوتھ افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں شریک تھیں، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر مہمان خصوصی تھے، سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال اوردیگر ممالک سے شخصیات موجود تھیں۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کرکٹ شاٹ کھیل کر ٹی ٹونٹی بلائنڈورلڈ کپ کا افتتاح کیا اوراس موقع پرٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، ملک فیصل ایوب نےسید سلطان شاہ کو 20ملین روپے کاچیک بھی دیا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی، کپ بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ تمام مہمان ٹیموں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں،سپورٹس محبت کا پیغام دیتی ہے زندہ دلان لاہور بلائندورلڈ کپ کی میزبانی کررہے ہیں،یہ قابل فخر بات ہے۔

بھار ت کا ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں نہ آنا افسوس ناک ہے،بھارت کی ٹیم کبڈی میچ میں بھی نہیں آئی، تقریب میں پاکستان کے تمام صوبوں کی کلچرل پرفارمنس بھی پیش کی گئی اورآسڑیا سے مہمان خاتون نے پاکستان کے ملی نغمے پیش کرکے سما ں باندھ  دیا۔


متعلقہ خبریں