ویڈیو بیان معاملہ، بشری بی بی کیخلاف دو مقدمات درج

Bushra Bibi

بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف دو مقدمات درج کر لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کے بعد ڈیرہ غازی خان اور راجن پورمیں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی اکثریت کا خود کو بشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ

بشریٰ بی بی کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ1885 کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کیخلاف دفعہ 126 ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

مذکورہ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لئے نفرت انگیز بیان دیا، متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ویڈیو بیان دیا، سعودی عرب کیخلاف بیان دے کرعوام کے جذبات سے کھیلا گیا۔

بشریٰ بی بی کا سعودیہ بارے بیان سب سے بڑی پاکستان دشمنی:شہبازشریف

ویڈیوبیان میں ملک کی خارجہ پالیسی اورمفاد عامہ کے خلاف بیان دیا گیا، ڈیرہ غازی خان میں مذکورہ مقدمہ غلام یاسین نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

جبکہ  دوسرا مقدمہ راجن پور میں حاکم نامی شہری کی مدعیت میں  بشریٰ بی بی کیخلاف  درج کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں