پی ٹی آئی احتجاج، وفاق  نے سندھ حکومت سے پولیس نفری طلب کرلی

نفری

کراچی، 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کا معاملہ، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے پولیس نفری طلب کرلی۔

پولیس ٹریننگ سینٹرز سے 1350سے زائد زیر تربیت جوان کو بھیجا جارہا ہے، سندھ پولیس کا دستہ کینٹ اسٹیشن پہنچ گیا۔

جہادی اسکواڈ ، پی ٹی آئی کا 24 نومبر احتجاج کیلئے خصوصی دستہ تیار

شاہد حیات ٹریننگ سینٹر سے 263 رزاق آباد سے 228 اہلکاربھیجے جارہے ہیں، حیدر آباد ٹریننگ سینٹر سے 315 اور خیر پور سے 544 جوان اسلام آباد بھیجے جارہے ہیں۔

وقافی حکومت نے نفری کو اپنے ہمراہ اینٹی رائٹس کٹس 1، ہزار لانگ 1، ہزار شارٹ شیل لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں