چیف سیکریٹری نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف سیکریٹری ندیم اسلم نے تمام محکموں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا،جس میں ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں کسی بھی معاونت سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 2کروڑ90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
اپنے خط میں انہوں نے کہا غیرجانبدار اور غیرسیاسی رہنا ملازمین کی ذمہ داری ہے، سرکاری ملازمین سرکاری وسائل کو کسی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کریں گے۔
ہم قانون اور آئین کے تحت قوم کے خادم ہیں،ہمیں قانون اور آئین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا،تمام ملازمین بلا خوف و خطر قانون و آئین کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں۔
تمام ملازمین سیاسی ہمدردی سے بالاتر ہوکر غیر جانبداری سے فرائض ادا کریں،ہمارا الائنس ریاست اور آئین کے ساتھ ہے کسی سیاسی جماعت سے نہیں۔
حکومت کمیٹی بنا کر پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ
سرکاری وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت نہ کیا جائے،بطور پبلک سرونٹ آئین،قانون اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اقدامات کریں۔
سیاسی قیادت کے احکامات بھی صرف آئین اور قانون کے مطابق مانے جائیں،وزارت خارجہ کی جانب سے بھی چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو مراسلہ لکھا گیا۔
18 ماہ میں تحریک انصاف کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پرسرکارکے 2 ارب 70کروڑ روپے خرچ ہونے کا انکشاف
چیف سیکریٹری کو ہدایت دی گئی کہ یقینی بنایا جائے کہ احتجاج میں سرکاری مشینری استعمال نہ ہو۔