پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس نے 97 ہزار کی سطح عبور کر لی ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم تھوڑی دیر بعد 100 انڈیکس میں 1678 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 97 ہزار 270 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی،ڈالر مزید سستا ہو گیا
گزشتہ روز پہلے سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ہو گئی ہے۔