مالی سال 24-2023:بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا نقصان 591 ارب رہا

بجلی چوری

مالی سال 24-2023میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے 591 ارب روپے کا نقصان کیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق لائن لاسز اور بلوں کی عدم وصولی کی مد میں 591 ارب روپے کا نقصان ہوا،رواں مالی سال ستمبر2024 تک پہلے 3ماہ کے نتائج پچھلے سال سے کافی بہتر ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے 239 ارب روپے کا نقصان کیا،گزشتہ سال بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے 308ارب روپے کانقصان کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی وصولی پچھلے سال 84 فیصد کے مقابلے میں اس سال 91فیصد رہی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں