وزیر اعلی پنجاب کا طلبا کو 90 روز میں لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت

Maryam Nawaz

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلبا کو 90 دن میں لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر کر دیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اجلاس میں کہا کہ پنجاب کے طلبا کو جدید ترین کور آئی سیون، 13 جنریشن لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ مریم نواز نے 2 ہزار اقلیتی طلبا کو بھی لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کر دی۔

یونیورسٹیز کے 20 ہزار، کالجز کے 14 ہزار اور دیگر تعلیمی اداروں کے 6 ہزار طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ جبکہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں 32 فیصد جنوبی پنجاب کے طلبا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا درخواست دینے والی تمام طالبات کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت 18 ہزار طالبات کو وظائف بھی ملیں گے۔ جبکہ 4 سے 5 سال تک طلبا کی مکمل ٹیوشن فیس ہونہار اسکالر شپ کے تحت ادا کی جائے گی۔

ہونہار اسکالر شپ کے لیے 68 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور 34 ہزار درخواستوں کی تصدیق کو عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں