پیپلز پارٹی نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی

پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کا مطالبہ کر دیا۔ جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کی سربراہی کے لیے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط ارسال کر دیا جس میں پی اے سی اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

کیا صدر، وزیر اعظم، اسپیکر اور پارلیمنٹیرینز سب کو نکال دیں؟ سپریم کورٹ

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پی اے سی کے گیارہ اراکین نے ریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے۔ اسپیکر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے خط میں کہا کہ جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خود اپنا چیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب کریں۔ اسپیکر نے پی ٹی آئی سے ناموں کا پینل مانگا ہے تاہم پی ٹی آئی شیخ وقاص کو ہی چیئرمین پی اے سی بنانے پر بضد ہے۔

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پی اے سی کی سربراہی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں