پرائیویٹ امیدواروں کی داخلہ فیس میں 50فیصد اضافہ

اضافہ

لاہور پرائیویٹ امیدواروں کی داخلہ فیسوں میں 50 فیصد تک اضافہ،نہم کی داخلہ فیس میں ایک سال کے دوران 34 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کےمطابق نہم کی داخلہ فیس 1610 سے بڑھا کر 2200 روپے کردی گئی،دہم جماعت کی فیس میں بھی ایک سال کے دوران 50فیصد تک اضافہ کیا گیا، دہم کی فیس 2310 سے 3480 روپے تک کردی گئی۔

نہم کی فیس میں 590 روپے اور دہم کی فیس میں1170 روپے تک اضافہ ہوا، دہم کی سرٹیفکیٹ کی فیس700 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کردی گئی۔

پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں بھی کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

سپورٹس فیس 100 روپے سے بڑھا کر 280 روپے،ڈویلپمنٹ فیس 200 روپے سے بڑھا کر350 روپے،پروسیسنگ فیس530 سے بڑھا کر 870 روپے اور داخلہ فیس 700 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کردی گئی۔

بورڈ حکام کا کہناتھا کہ بورڈ کےروز مرہ کے معاملات چلانے کے لئےمعمولی داخلہ فیس بڑھائی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں