سونا 3600 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 73 ہزار 500 ہو گئی

سونے قیمت

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار600 روپے مہنگا ہوا جس سے فی تولہ کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار500 روپےہو گئی۔

سونا 1300 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 67 ہزار 700 روپے ہو گئی

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار86 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر بڑھ کر 2623 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں