وزیر اعلی پنجاب اپنا گھر اسکیم، 2 خوش نصیبوں کو ساڑھے 7لاکھ کی پہلی قسط ادا

اپنا گھر

وزیر اعلی پنجاب اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین نے آج مری میں 2 خوش نصیبوں کو گھر بنانے کے لئےساڑھے سات لاکھ  روپے کی پہلی قسط ادا کی ہے۔

وزیر ہائوسنگ پنجاب نےکہا ہے کہ  وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت بلا سود قرض خوشں نصیبوں کو رقم فراہم کی ہے ان میں سے ایک خاتون گلڈنہ مری کی رہائشی جبکہ  دوسرا نام سجاد  ایکسپریس ہائی وے مری سے ہے۔

نوازشریف اور مریم نواز وطن واپس پہنچ گئے

صوبائی وزیر نے وزیراعلی ہنجاب کے مشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  مریم نواز اپنے غریب اور بے گھر ہم وطنوں کا درد رکھتی ہیں اور انکی بنیادی ضرورتوں کو مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

حکومت پنجاب عوام کو آسان اور بلا سود اقساط پر 15 لاکھ  تک قرضہ فراہم کر رہی ہے، رواں سال  ایک لاکھ کے قریب لوگ اپنا گھر بنا کے اپنی چھت حاصل کر سکیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں