قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے دوسرے ٹی20 میچ میں کیچز ڈراپ کرنے کو شکست کی وجہ بتا دی۔
میچ کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ کیچز ڈراپ کرنا شکست کی وجہ بنا ہے۔بولرز نے عمدہ بولنگ کی مگر جب کیچز ڈراپ ہوں تو جیت مشکل ہوجاتی ہے۔
دوسرے میچ میں بھی شکست، پاکستان آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز ہار گیا
پاکستانی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ جانتے تھے پچ بیٹنگ کےلیے ساز گار نہیں، عثمان خان اور عرفان خان نے اچھی بیٹنگ کی۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 13 رنز سے شکست دی ہے۔