میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، بشری بی بی

Bushra Bibi

بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے۔

پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، میں صرف عمران خان کا پیغام پہنچانے کے لیے آج آئی ہوں۔

بشری بی بی نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی پیغام ورکرز تک پہنچانا مشکل ہے، عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے۔

انصاف نہیں ملتا ، اب اس عدالت نہیں آئوں گی ، بشری بی بی رو پڑیں

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے 24 نومبر سے پہلے مجھے گرفتار کیا جائے گا، میں نے پارٹی کی قیادت نہیں کرنی، پارٹی لیڈر عمران خان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں