بھارت کا آئی سی سی ٹرافی ٹور میں آزاد کشمیر کو شامل کرنے پر اعتراض ناجائز ہے،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آئی سی سی ٹرافی ٹور میں آزاد کشمیر کو شامل کرنے پر اعتراض ناجائز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول اور ٹور کا روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے،ٹرافی ٹور کا روٹ اور شیڈول آئی سی سی کے مشورے اور مرضی سے فائنل ہوا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کااستعمال غیرشرعی قراردیدیا

ماضی میں شیڈول اور ٹرافی ٹور کا روٹ فائنل ہونے کے بعد کبھی تبدیل نہیں کیا گیا،بھارت پاکستان آنے سے انکار کے بعد ٹرافی ٹور پر کیسے اعتراض کر سکتا ہے،جو ملک پاکستان آنے سے انکاری ہو اس کا اعتراض کیسے جائز ہے۔

پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کا شیڈول 16 سے 24 نومبر تک کا ہے،ٹرافی روٹ میں اسلام آباد، ہنزہ، گلگت، مری اور مظفر آباد شامل ہیں۔

اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پی سی بی نے ہمیشہ آئی سی سی اور کمرشل پارٹنرز کے ساتھ ملکر کھیل کے مفید تر مفاد میں کام کیا،پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے ساتھ ٹرافی ٹور کیلئے مکمل رابطے میں ہے۔

ٹرافی ٹور سے ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقاد کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر ٹرافی ٹور کو حتمی شکل نہیں دی۔


متعلقہ خبریں