دہشتگرد فائدہ اٹھاتے ، غیر قانونی وی پی این بند کریں،وزارت داخلہ کا خط


وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں،وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔

اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

وی پی این استعمال کر کے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں،وی پی این کو توہین آمیز مواد کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔


متعلقہ خبریں