پٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر12 روپ تک اضافے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات نگران حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد: پاکستان میں ایندھن سے متعلق ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی 2018 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا کا مطالبہ مانا جاتا ہے تو یہ 30 روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے دوسرا اضافہ ہو گا۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش پر مبنی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبر: چیف جسٹس کا پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کا از خود نوٹس

سمری میں پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 40 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 20 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے 50 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں: پٹرولیم مسائل کے حل کی جامع حکمت عملی تیار کی جائے، نگراں وزیراعظم

وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری آج کسی وقت دے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 30 جون اور یکم جولائی کی درمیانی شب سے کیا جائے گا۔

نگراں حکومت گیارہ جون کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ جون کے دوران پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 26 پیسے کا اضافہ کرکے اس کی نئی قیمت 91 روپے 96  پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت چھ روپے 55 پیسے اضافے کے ساتھ 74 روپے 99 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے 46 پیسے اضافہ کر کے 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں