انتخابات2018: بیلٹ پیپرز کی چھپائی کہاں کہاں ہوگی


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردی انتخابی شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کے پاس متعلقہ حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی تعداد بھیجنے کا آج آخری دن ہے۔

تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کو اپنے حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز کے ووٹرز اور بیلٹ پیپرزکی تعداد 30 جون تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران سے موصول ہونے والے اعدادو شمار  اکھٹے ہونے کے بعد کل سے پرنٹنگ کا عمل شروع ہوگا۔  تینوں پرنٹنگ پریس اسلام آباد، لاہور اور کراچی فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آغاز کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن 2018 میں واٹر مارکڈ بیلٹ پیپرز استعمال ہوں گے اور 21 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر 2 ارب روپے سے زائد خرچہ آئے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے ’ ہم نیوز‘ کو بتایا کہ بیلٹ پیپرز راؤنڈ فگرز کی تعداد میں چھاپے جائیں گے اورکسی بھی پولنگ اسٹیشن پر 1201 ووٹر ہونے کی صورت میں 1300 بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں