شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں 8 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خارجی دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کےلیے سکیورٹی فورسز کا کلئیرنس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔


متعلقہ خبریں