وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے فروغ کیلئے صدر ٹرمپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف سعودیہ، قطر، ترکیہ، مصر، یو اے ای، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں سے رابطہ مفید رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس پورے عمل میں فیلڈ مارشل کی انتھک کوششوں کو سراہتا ہوں۔
I congratulate President Donald Trump on his extraordinary efforts to pursue peace and for holding a very useful and productive telephone call earlier today, with the leaders of Saudi Arabia, Qatar, Turkiye, Egypt, the UAE, Jordan and Pakistan. Field Marshal Syed Asim Munir…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 24, 2026
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس بات چیت نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے اور خطے میں پائیدار امن لانے کیلئے جاری امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کا ایک مفید موقع فراہم کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی امن کی کوششوں کو انتہائی خلوص اور ایمانداری کے ساتھ جاری رکھے گا ، ہمیں امید ہے کہ ہم بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے۔
