پنجاب کی ترقی کے لیے دن رات کام کررہےہیں،مریم نواز

Maryam nawaz

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت ختم کردی جاتی ہے تو پاکستان کی ترقی رک جاتی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مخالفین کےپاس بولنے کےلیے کچھ نہیں،تنقید صرف اس بات پر کی جاتی ہے آپ کے پاس کپڑے کون سےہیں،پرس کون ساہے؟

ملک کے بالائی علاقوں میں 14سے16نومبر تک موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی

سیاسی رہنماؤں کے خلاف گالم گلوچ کی جارہی ہے ،لندن میں چھوٹے چھوٹے بچے گاڑیوں کے پیچھے بھاگ رہےہیں ،مجھے کہاجارہاہے پاکستان میں علاج کیوں نہیں کراتیں؟مجھے ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2ممالک میں ہے۔

سوشل میڈیا پر کہاگیاکہ مجھے کینسر ہوگیاہے جو بالکل غلط ہے ،انہوں نے مزید کہا پنجاب میں 25روپے والی روٹی کو 12روپے پر لے کر آئےہیں،پنجاب کی ترقی کے لیے دن رات کام کررہےہیں۔

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے بھائی انتقال کرگئے

مخالفین کا کام تنقید کرناہےمگر تنقید بھی درست انداز میں کریں،پنجاب میں مزدوروں،کسانوں اور دیگر طبقے کے لوگوں کیلئے کام کررہےہیں۔

پاکستان کے حالات بدل رہےہیں،لوگوں کی زندگی میں آسانیاں آرہی ہیں،تحریک انصاف نے باربار احتجاج کی کال دی مگر کوئی لوگ نہیں آئے،تحریک انصاف کو مجبورا خیبرپختونخوا سے لوگوں کو لاناپڑا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں