حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے میں معاہدہ طے پا گیا

PIA

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پی آئی اے 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی،گزشتہ روز سی ای اوپی آئی اےایئر وائس مارشل عامر حیات نے معاہدے پردستخط کیے۔

رائٹ سائزنگ،پاکستان پوسٹ کی 1004 پوسٹیں ختم

معاہدے پردستخط کرنے والوں میں ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور عطا الرحمان بھی شامل تھے،سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

سی ای اوپی آئی اے کا مزید کہنا تھا سعودی اور دیگرمقامی ایئرلائنز کے ساتھ معاہدے جلد مکمل کیے جائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں