پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

PTI

پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی بخاری نے فیصلہ عدالت عظمی میں چیلنج کیا، درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔

عمران خان توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے سے بری

دائر درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبونل کی سربراہی کر رہے تھے، ن لیگی امیدواروں نے جسٹس طارق جہانگیری ٹریبونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹریبونل کو تبدیل کر دیا تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دے، تحریک انصاف کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 ستمبر کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے کر پہلے ٹریبونل کو بحال کیا جائے۔


متعلقہ خبریں