ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا، جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم دوسرے سیشن میں انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 93 ہزار 674 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس 94 ہزار کی حد عبور کر گیا

واضح رہے دو دن قبل اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین 94 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ جس کے بعد انڈیکس تنزلی کا شکار ہوا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، تبادلہ مارکیٹ میں 8 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت  277 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں