امن و امان کی صورتحال، بلوچستان کے2 حلقوں پر مجوزہ پولنگ کی تاریخ تبدیل


الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کے دو حلقوں پر مجوزہ پولنگ کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 8 سبی پر پولنگ کی تاریخ بڑھادی،پی بی 8 سبی پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 14 نومبر کی بجائے 17 نومبر کو ہوگی۔

پی سی بی کے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے

حلقہ پی بی 44 کوئٹہ کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کی تاریخ بھی تبدیل کردی گئی ہے، پی بی 44 کے 16پولنگ اسٹیشن پر پولنگ اب 12 دسمبر 2024 کو ہوگی،اس سے قبل 21 نومبر کو پولنگ کا دن مقرر کیا گیا تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، بلوچستان حکومت نے امن و امان کے باعث انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔


متعلقہ خبریں