26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کردیا،جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے،جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر آئینی بینچ میں شامل ہیں۔
وزارت مذہبی امور کا انٹرنیٹ پر موجود قابل اعتراض مواد بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کوخط
جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی آئینی بینچ کا حصہ ہونگے،جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔6رکنی آئینی بینچ 14 نومبر کو صبح ساڑھے 9 بجے آئینی کیسز کی سماعت کریگا۔
قبل ازیں سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی زیر صدارت آئینی بینچزسے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئینی بینچز کیلئے مشاورت کی گئی،جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیلی فون کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
عمران خان کے دوست عمران سعید چوہدری انتقال کر گئے
رجسٹرار سپریم کورٹ نے آئینی کیسز سے متعلق بریفنگ دی ،کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پہلے پرانے کیسز کو ترجیح دی جائے گی،جسٹس عائشہ ملک 14 اور 15 نومبر کو دستیاب نہیں۔
6دستیاب ججز 14 اور 15 نومبر کو آئینی کیسز سنیں گے،رجسٹرار سپریم کورٹ کو آئینی مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے کی کمی
جسٹس امین الدین کی زیر صدارت اگلا اجلاس کل ساڑھے12 بجے ہوگا،جسٹس محمد علی مظہر کے کل کراچی سے پہنچنے پر دوبارہ اجلاس ہو گا۔