وزیر داخلہ سندھ کا کام نہ کرنے والے اہلکاروں کو گھر بھیجنے کی ہدایت

Zia ul Hassan

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے حکم دیا ہے کہ کام نہ کرنے والے اہلکاروں کو گھر بھیج دیا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر اجلاس ہوا۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ایس ایس پی کا ٹریفک اقدامات و مہم میں کردار بتایا جائے۔ اور ایس ایس پیز ٹریفک اور سیکشن افسران آن روڈ کتنا وقت دیتے ہیں؟

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک سے متعلق شکایات کو فوری حل کیا جائے۔ اور شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے سہولیات دی جائیں۔ اسلحہ کی نمائش کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے 5 پی ٹی آئی رہنما گرفتار

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ آنے والے میگا ایونٹس پر ٹریفک کے مسائل نہیں دیکھنا چاہتا۔ اور ہر ٹریفک سیکشن پر لیڈی اہلکار وافسران کو بھی تعینات کیا جائے۔ ساؤتھ اور ریڈ زون میں سنگل لین پارکنگ ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کام نہ کرنے والے اہلکاروں کو گھر بھیج دیا جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے شہر میں ٹریفک کی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ تجاوزات ختم کی جائیں اور سروس لین کو بحال کیا جائے۔ جبکہ ٹریفک کی روانی میں تعطل ہر گز نہ آئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں