اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف کے5 رہنماؤں کو رہا کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، شبلی فراز، اسد قیصر،صاحبزاد ہ حامد رضا اور احمد بھچرسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے، جنہیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تاہم تمام رہنماؤں کو وارننگ دے کر رہا کردیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اسی ماہ کال دیں گے، سب کو نکلنا ہوگا، علی امین گنڈاپور
اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی ، توشہ خانہ کیس 2 میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔