وزیر داخلہ محسن نقوی کا تبلیغی اجتماع کا دورہ ، اکابرین سے ملاقات

وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سالانہ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے رائیونڈ کا دورہ کیا اور تبلیغی جماعت کے اکابرین فاروق، ڈاکٹر ندیم اشرف، انوار غنی ،امتیاز غنی، عباد اللہ اور دیگر سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی  سے بیرون ملک سے آئے شرکا سے بھی ملاقات کی اور دین اسلام کے لئے ان کی خدمات کو سراہا ، تبلیغی اجتماع کے لئے شاندار انتظامات پر فاروق بھائی اور دیگر اکابرین کو مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی اجتماع کے لاکھوں شرکا کے لئے مثالی انتظامات پر آپ سب کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔دین اسلام کی تبلیغ کا نیک کام کرنے والے دنیا و آخرت میں کامیاب رہیں گے۔

2028 سے تمام محکموں کو سود سے پاک کر دیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ میں ہر سال باقاعدگی سے تبلیغی اجتماع آتا ہوں، یہاں آکر روحانی سکون ملتا ہے۔ اللہ تعالی تبلیغی اجتماع کے منتظمین کو نیک کام جاری رکھنے کا اجر دیں گے۔

اس موقع پر فاروق بھائی نے امت مسلمہ کے اتحاد، شر و باطل کے خاتمے اور حق و سچ کی سر بلندی کے لئے دعا کرائی۔

ملاقات کے دوران پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔فاروق بھائی اور دیگر اکابرین نے تبلیغی اجتماع آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں