سموگ کنٹرول میں ناکامی کے عدالتی ریمارکس،مریم اورنگزیب کا اظہار افسوس

Maryam Aurangzaib

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سموگ کنٹرول میں ناکامی کے عدالتی ریمارکس پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم موجودگی کا مطلب سموگ کنٹرول میں ناکامی نہیں،جج صاحب کا احترام ہے لیکن 8 ماہ سے حکومت پنجاب کے تمام ادارے سموگ کے خاتمے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔

جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے ہمراہ کل عدالت میں پیش ہوکر حکومتی اقدامات سے عدالت کو آگاہ کریں گے،مریم نواز پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے گزشتہ آٹھ ماہ میں سموگ میں کمی اور ماحول کی بہتری کے لئے تاریخ کی پہلی جامع پالیسی دی۔

وزیراعلی مریم نواز کی پہلی حکومت ہے جس نے 10 ارب سموگ اور 100 ارب ماحولیاتی بہتری کے لئے مختص کئے،انہوں نے دس سال کا پالیسی وژن دیا ہے تاکہ پنجاب کے عوام کو سموگ کی زہرناکی سے نجات ملے۔

پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، روہت شرما

پہلی حکومت ہے جس نے پنجاب میں موٹر سائیکلز سمیت چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹس کا جدید ڈیجیٹل سسٹم شروع کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں