پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بیچیں گے، احسن اقبال

احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری میں کامیابی نہیں ہوئی، کسی بھی قومی ادارے کو کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بیچیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی ایئر انڈیا کی نیلامی 3 سے 4 مرتبہ کے بعد ہوئی، پی ٹی آئی حکومت کے جھوٹے پراپیگنڈے کے باعث پی آئی اے کی یہ حالت ہوئی، یورپ اور برطانیہ میں روٹس کھلیں گے تو پی آئی اے کی حالت بہتر ہو جائے گی ۔

معیشت میں نمایاں بہتری آئی، افسوس کہ کے پی میں کوئی نہیں ہو رہا، عطاء تارڑ

انہوں نے کہا کہ  سابق وزیر ہوا بازی کے ایک بیان کے باعث ہمیں اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اگر بجلی کو سستا کرکے فراہم کیا جائے تو اس سے معیشت بہتر ہو گی، سردیوں میں بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا  کہ نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ ایک سیاسی فیصلہ تھا، جس کی سزاعوام اور پوراملک  بھگت رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے جو الاؤنسزبڑھائے گئے ہیں اس کا جواب وزیر قانون دیں گے، آئینی بینچ سپریم کورٹ کے ججز پر ہی مشتمل ہوگا۔


متعلقہ خبریں