لاہور، مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی۔
مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہوا جس کے بعد فی کلو قیمت 540 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ روز فی کلو گوشت کی قیمت 526 روپے تھی۔
ترسیلات زر ، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر34.7 فیصد کا اضافہ
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہونے سے تھوک ریٹ 359 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 373 روپے کلو ہو گیا ہے۔
جوں جوں سردی میں اضافہ ہو رہا ہے اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے، انڈے مزید دو روپے مہنگے ہونے سے فی درجن قیمت 329 روپے ہو گئی ہے۔