فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی سے ملنے جیل جائیں گے تو ہم سہولتکار بنیں گے، خورشید شاہ

khursheed shah

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی سے ملنے جیل جائیں گے تو ہم سہولتکار بنیں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم شہید بینظیر بھٹو کا ایک خواب تھا ، یہ آئینی ترمیم بانی پی ٹی آئی سمیت کسی کے خلاف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2006 میں آئینی عدالت کے مسودے پر کام شروع ہوا، اس ترمیم کے مسودے پر بانی پی ٹی آئی کے بھی دستخط ہیں۔ مولانا کے دستخط نہیں مگرمسودے کی تیاری اور تحریر پر حمایت کی تھی۔

آئینی ترمیم پر ہم اور فضل الرحمان متفق ہوں گے تو حکومت کو بتائیں گے، خورشید شاہ

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی کامیابی اچھی بات ہے، امید ہے امریکا پاکستان تعلقات بہتر ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ پاکستان کی عدالتیں کریں گی۔


متعلقہ خبریں