زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 80لاکھ ڈالرز کا اضافہ

ڈالر dollar

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80لاکھ ڈالرکااضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 17 کروڑ 46 لاکھ ڈالرہوگئے،زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 93 کروڑ 18 لاکھ ڈالرہو گئے۔

قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

دوسری جانب  گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ  معیشت درست سمت پر گامزن ہے، مہنگائی ستمبر 2024 میں 6.9 فیصد رہ گئی ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لازمی پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں گورنراسٹیٹ بینک کی عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات  بھی ہوئی۔ پاکستان سمیت عالمی ابھرتی ہوئی معیشتوں کو چیلنجز درپیش ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لازمی پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں