ہر بہترین کھلاڑی ایک ایسے دور سے گزرتا ہے؟ ناصر حسین

ناصر حسین

انگلش کمنٹیٹر و سابق کپتان ناصر حسین نے بابراعظم کے حق میں بولتے ہوئے کہا کہ ہر بہترین کھلاڑی ایک ایسے دور سے گزرتا ہے۔

ناصر حسین نے کہا کہ میں کون ہوتا ہوں کہ کسی ایک عظیم کرکٹر کو مشورہ دوں؟ ہر بہترین کھلاڑی ایک ایسے دور سے گزرتا ہے، بعض اوقات، یہ صرف ایک ذہنی وقفہ ہوتا ہے اور آرام کرکے انہیں واپسی کا بہتر موقع ملتا ہے۔

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل تنزلی ، 22 ویں نمبر پر چلے گئے

نا صر حسین نے کہا کہ امید ہے پاکستانی فینز جلد بابراعظم کو پرانی فارم میں دیکھ سکیں گے، دریں اثناء سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر سوشل میڈیا پر تنقید پر مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو بابراعظم جیسا کھلاڑی غلطی سے مل گیا تو آپ کو اس کی عزت کرنی چاہیے، میں مایوس ہو جاتا ہوں جب میں کرکٹ بورڈ کے کئی اعلی عہدیداروں کو بابر کو ٹرول اور گالی دیتے ہوئے دیکھتا ہوں۔


متعلقہ خبریں