چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینگے ، شہباز شریف

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چینی شہریوں پر اس حملے کی مذمت کرنے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کیلئے آپ سے ملنے آیا ہوں۔

پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے، شہباز شریف

شہباز شریف نے چینی سفیر کو حملے کے ذمہ داروں کو جلد گرفت میں لے کر انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چینی شہریوں پر حملہ پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مولانا فضل الرحمن لندن پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع

چینی سفیر نے وزیراعظم کی سفارتخانے آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم واقعہ کے ذمہ داران کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں کردار ادا کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں