اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)  نے مسلم لیگ نون کے رہنما  اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کر دی  ہے۔

ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق یہ قدم سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں اٹھایا گیا ہے، مئی میں عدالت عظمیٰ نے اسحاق  ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے اسحاق ڈار کی مسلسل غیرحاضری کی وجہ سے ان کی سینیٹ  رکنیت معطل کرنے کا حکم  دیا تھا، بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن  نے کہا  تھا کہ اسحاق ڈار ویسے ٹی  وی  پر صحت مند نظر آتے ہیں لیکن جب ہم  بلاتے ہیں تو وہ بیمار پڑ جاتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنچ کیا گیا تھا جسے سماعت کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں