جج ہمایوں دلاورکیخلاف کرپشن کیس سیاسی دبائوپر درج ہوا، اینٹی کرپشن افسرکا انکشاف


جج ہمایوں دلاورکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اینٹی کرپشن افسرنے مجسٹریٹ کو دیے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ جج ہمایوں دلاورکیخلاف کرپشن کیس سیاسی دبائوپردرج ہوا ہے۔

آرمی چیف کادورہ سعودی عرب، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

خیبرپختونخواہ اینٹی کرپشن افسرعمرصدیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جج ہمایوں دلاورکیخلاف بنایا جانے والا کیس سیاسی دبائوکا نتیجہ ہے، بیان کی کاپی ہم انویسٹگیشن ٹیم نے حاصل کرلی ہے۔

بیان کے متن میں کہا گیا ہے جج ہمایوں دلاوراورانکے بھائی کیخلاف جومقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن میں درج ہے وہ سیساسی دبائو کی وجہ سے ہے۔

جہانگیر ترین کا کاشتکاروں سے 400 روپے فی من گنا خریدنے کا اعلان

خیبرپختونخواہ اینٹی کرپشن نے جج ہمایوں دلاوراور انکے بھائی کیخلاف مبینہ کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا، جج اور اسکی فیملی کیخلاف سوشل میڈیا کمپین میں انکا کوئی ہاتھ نہیں، بیان کا متن مزید بتاتا ہے کہ اینٹی کرپشن افسرعمر صدیق نے یہ بیان مجسٹریٹ اسلام آباد کے سامنے پانچ نومبرکوریکارڈ کرایا ہے۔

خیبرپختونخواہ اینٹی کرپشن نے جج ہمایوں دلاورکے خاندان کیخلاف بنوں میں مبینہ شاملات کی زمین سے متعلق انکوائری شروع کی تھی، سرکاری ریکارڈ کے مطابق ہمایوں دلاور کے والدکو متعلقہ زمین تنتالیس سال پہلے ڈگری ہوئی تھی۔

محمد سلیم خان رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات

جج ہمایوں نے عمرصدیق کیخلاف سوشل میڈیا پرمبینہ پروپیگنڈہ کرنے پر ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی، عمرصدیق اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹرکمپلینٹ کے طورپرڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، عمرصدیق عدالتی حکم پراس وقت ایف آئی اے حکام کی تحویل میں ہے۔


متعلقہ خبریں