جنگ آپ نے شروع کی ہے، ختم ہم کریں گے، اسد قیصر

اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ آپ نے شروع کی ہے، ختم ہم کریں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیا قانون پاس کیا کہ بغیر وجہ، صرف شک کی بنیاد پر کسی کو 3 مہینے جیل میں رکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہوسکتی ہے، بلاول اور نواز شریف کہتے ہیں جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کیا یہ جمہوریت ہے؟

26ویں آئینی ترمیم اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا سبب بنے گی، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ حکومت آپ کو ہضم نہیں کرنے دیں گے، جنگ آپ نے شروع کی ختم ہم کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کا حق ہے کس طرح زندگی بسر کریں، اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں