اسرائیل کی شدید بمباری ، مزید 37 فلسطینی شہید، لبنان کے 37 گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے

غزہ

غزہ میں اسرائیلی  کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید جبکہ لبنان پر شدید بمباری   سے 37  گائوں صفحہ ہستی  سے مٹا دیئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیت لاحیہ میں ایک گھر پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو گئے، غزہ شہر کے تفح محلے میں ایک گھر پر حملے میں 4 فلسطینی جبکہ وسطی دیر البلاح حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

وسطی عزہ زاویدہ میں ایک خیمے پر حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ خان یونس میں خیموں پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ، اسرائیل کی جارحیت، رہائشی عمارتوں پرحملے، 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید

رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال پر دوسرے دن بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں نوزائیدہ بچے، مریض اور ہسپتال کا عملہ شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ڈرون حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے متعدد گھر اور گاڑیاں جلا دیں، فلسطینی حکام کا یہ کہنا ہے کہ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر 12 فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر رہا ہے۔

غزہ ، لبنان اور شام پر اسرائیل کے حملے ، 150 شہری شہید

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر2023 سے اب تک رپورٹ کی گئی فلسطینی شہادتوں کی تعداد 44 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں ۔

اسرائیلی فوج مارون الراس اور بنت جبیل کے مضافات کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہے، قصبے کے مضافات میں پرتشدد جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے لبنان کے 37 دیہات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا، اسرائیلی فوج کے مطابق وہ حزب اللہ کے خلاف جنگ میں تنظیم کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔

حملوں میں عربسلیم، آرزون اور خرائب شامل ہیں، لبنان کے جنوب میں واقع قصبے شہابیہ کا ایک پورا محلہ اسرائیلی بمباری میں تباہ ہو گیا ہے۔

لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی وزیر اعظم کی آمد سے چند منٹ قبل ڈورن حملہ ، دورہ منسوخ کر دیا

تازہ ترین میدانی پیش رفت میں اسرائیلی طیاروں نے جیہ کے علاقے پر پرتشدد حملوں کا سلسلہ شروع کیا جس میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروے کے مطابق 37 جنوبی قصبوں میں 40,000 سے زیادہ مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

قومی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کے خلاف بالعموم اور جنوب میں خاص طور پر چھیڑی جانے والی تباہ کن جنگ اور تباہ کن فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں پورے کے پورے محلے تباہ ہو رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں