سرکاری اسکولوں کے اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کا حکم عدالت میں چیلنج

Teachers

ملتان: پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول ساہیوال کے ہیڈ ماسٹر محمد فیضان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ دائر کردہ درخواست پر 6 نومبر بدھ کو سماعت کو ہو گی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کے سرکاری اسکول میں ساڑھے 3 لاکھ اساتذہ کئی سالوں سے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اساتذہ سے ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ کے نام پر ٹیسٹ لینے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ اسکولوں کے اساتذہ تحریری امتحان اور انٹرویوز کے بعد بھرتی ہوئے۔ جبکہ صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ٹیچرز کے دوبارہ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 7 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد سے مشروط

موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت اسکولوں کو پرائیویٹ کرنے کے لیے اساتذہ کو ٹیسٹ سسٹم کے ذریعے دباو میں لانا چاہتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ صوبہ بھر کے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب صوبہ بھر کے ساڑھے 3 لاکھ اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں