خالد خٹک نیکٹا کے سربراہ مقرر


خالد خٹک کو قومی انسداد دہشت گردی کے ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

خالد خٹک کی بطور سربراہ نیکٹا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نیکٹا کے سربراہ کا عہدہ 2ماہ سے خالی تھا۔

26ویں آئینی ترمیم کےخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر

خالد خٹک کون ہیں؟

آئی جی خالد خان خٹک اس وقت نیکٹا میں تعینات سینئر ترین افسر ہیں،خالد خان خٹک ممبر کاؤنٹر ٹیررازم نیکٹا کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آئی جی خالد خان خٹک 29 سال کی پولیس سروس کا تجربہ رکھتے ہیں،نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تعینات ہونے سے پہلے متعدد اہم پوسٹوں پر فائز رہے۔

فرخ ایچ سبزواری نئے سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسچینج تعینات

آئی جی خالد خان خٹک متعدد صوبائی اور وفاقی سطح کی اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں،آئی جی خالد خان خٹک نیکٹا میں تعیناتی سے قبل اے این ایف، ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس چیف بھی رہ چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں